تازہ ترین) امریکا پاکستان کو 6 ارب روپے کے 2 وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست 2018 میں فراہم کر دے گا۔ پاکستان کے لیئے جنگی ہیلی کاپٹر کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو دیا گیا ہے ۔ پاکستان کا امریکا سے ہیلی کاپٹر اور ہیلفائر میزائل کا معاہدہ رواں برس اپریل میں ہوا تھا۔ 15 میں سے 6 ارب روپے مالیت کے 2 وائپر ہیلی کاپٹر 2018 میں پاکستان کو فراہم کردیے جائیں گے جبکہ باقی 13 اس کے بعد فراہم کئے جائیں گے ۔
یہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن میں معاون ثابت ہوں گے ۔ اس سے قبل پاکستان نے چین سے چیگ ڈبلیو زیڈ ٹن جنگی ہیلی کاپٹر اور روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔