امریکہ (تازہ ترین) امریکی ایئرلائن ڈیلٹا بڑے جانوروں کی شپمنٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ایئر لائن نے اعلان نے زمبابوے میں ’سیسل‘ نامی شیر کی ہلاکت پر ہونے والی بین الاقوامی تنقید کے بعد کیا ہے کہ وہ اب شیر، گینڈے، چیتے، ہاتھی یا بھینس جیسے بڑے جانوروں کی باقیات نہیں لے جائے گی۔امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کی متعدد افریقی شہروں تک براہ راست پروازیں جاتی ہیں اور اسے آن لائن پر اس طرح کی شپمنٹ کی پابندی عائد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر والٹر پامر نے ’سیسل‘ نامی مشہور شیر کو جولائی میں سیسل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔زمبابوےنے ’سیسل‘ کی ہلاکت کے سلسلے میں امریکہ سے والٹر پامر کو اپنے حوالے کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کیونکہ سیسل شہریوں میں مقبول شیر تھا اور زمبابوے حکومت اسے قانون کی خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔