تازہ ترین) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور فلم شعلے 15 اگست 1975ء کو ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں گبر کا کردار امجد خان نے ادا کیا جو اس فلم کی ریلیز کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ فلم کے کئی مکالمے اتنے مقبول ہوئے کہ آج بھی شائقین کے ذہنوں میں زندہ ہیں جیسے کئی دہائیوں پہلے تھے۔
تاہم بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم “شعلے ” میں “گبر” کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ڈائریکٹر کے کہنے پر “جے ” کا کردار ادا کیا۔