سیگریٹ پینے والوں کے لئے سائنسدانوں کی انوکھی ایجاد۔۔

An interesting invention for smokers

تازہ ترین)ترقی یافتہ ممالک میں جہاں اسمارٹ ٖفون چابیوں اور نقدی کی جگہ لے چکے ہیں وہاں ان انہوں نے سیگریٹ پینے والوں کی سہولت کے لئے فون میں “ای سیگریٹ” کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس فون کا نام ”ویپورکیڈ“ ہے جسے دنیا کا پہلا  دھویں والافون کہا جاسکتا ہے جس سے ٹیکسٹ ، ای میل اور فون پر بات کرتے ہوئے اس میں موجود کارٹریج اور نلکی سے سگریٹ کے کش بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ اس دلچسپ فون میں ای سگریٹ کی کارٹریج 30 مختلف ذائقوں میں تیار کی گئی ہے جو فون کے اوپری حصے میں نصب ہوجاتی ہے اور اس سے تمباکو نوشی کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے جب کہ صارف اگر چاہے تو سگریٹ کی نال لمبی کرکے موبائل فون کو بطور حقہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔
کمپنی نے اس کے لیے 2 سیٹ بنائے ہیں جو 3 جی اور 4 جی سروسز فراہم کرتے ہیں اور ان کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے، ان میں اینڈرائڈ کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جب کہ اس میں ای سگریٹ  ایپ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ معمولی تبدیلی کے بعد موبائل فون میں دوائیں اور دمے کے مریضوں کے لیے پمپ نما دوائیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔

 

Leave a Reply