حکومت کا یومِ دفاع سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد (تازہ ترین) چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے پچاس برس مکمل ہونے پر حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ قومی سطح پرAnnouncement of Government about Defense day جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے انتظامات کیلئے حکومت کی طرف سے قائم کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پرویز رشید اورعبدالقادر بلوچ شامل ہیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، پاک فوج اور بزرگوں کی قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق  یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی، اس موقع پر خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے، جنگ ستمبر میں سپاہیوں اور قوم کا لہو گرمانے والے ادیبوں، شاعروں، گلوکاروں کے ساتھ پروگرام تیار کئے جائیں گے، چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے

Leave a Reply