میران شاہ /راولپنڈی(تازہ ترین) آپریشن ضرب عضب میں تیزی آگئی، شمالی وزیرستان میں مسلسل تیسرے روز جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اس حملے سے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تین روز میں 123 دہشت گروں کو ہلاک کر کے ان کے کئی خفیہ ٹھکانے ملیامیٹ کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی علاقوں میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے ، شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں تازہ فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے گئے۔ جٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کی متعدد خفیہ کمین گاہیں ملبے بھی کا ڈھیر بنا دی گئیں۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں چھپے وطن دشمنوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے ، ان علاقوں میں تین روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے