یوٹیوب پر پابندی ختم کروانے کی ایک اورکوشش

لاہور(تازہ ترین)یوٹیوب پر پابندی سے پاکستانی شہریوں کو متعد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور اسے کھلوانے کے لیے متعد درخواستیں دائر کی گئیں۔ پاکستانAnother attempt to lift ban on YouTube میں یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکر دی گئی۔ یو ٹیوب پر پابندی کے خاتمے کی درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کے پاس بین الاقوامی علوم جاننے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ اس لیے یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے۔

Leave a Reply