مودی کے خلاف ایک اورکاروائی

Another case against Modiلندن(تازہ ترین)ایک برطانوی شہری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو برطانیہ آنے پر گرفتار کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی مسلمان برادری کے رہنما طارق محمود کی جانب سے جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی درخواست میں گجرات فسادات میں 3 برطانوی شہریوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دے کر مودی کی لندن آمد کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔طارق علی نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے مودی کو گرفتار کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہونے پر ان پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سیکڑوں افراد کے قاتل ہیں اور ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

Leave a Reply