ایپل صارفین خطرے میں

نیویارک(تازہ ترین) ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پرApple users are in danger
ہیکر جعلی ایپ کے ساتھ حملہ آور ہوکر بھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں، جو بالکل اصلی بینکنگ یا ایل میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں، ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔چونکہ اس کی یوزر انٹرفیس بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے، اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں، جو ان کے اکاونٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ اسٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

Leave a Reply