تازہ ترین) پشاور کے متاثرہ آرمی پبلک سکول کے 12 طالبعلم امریکہ کے مطالعاتی دورے پر پہنچ گئے۔ واشنگٹن کے تھنک ٹینک میریڈین انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر ان طلباء کو دورے کی دعوت دی ہے جہاں وہ نیویارک میں نینو ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ریسرچ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ امریکی معاشرے اور تعلیمی نظام کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کریں گے۔
دو ہفتے کے اس مطالعاتی دورے کا خرچ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔