لاہور(تازہ ترین)معروف صحافی عارف نظامی نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ نے ان سے کہا کہ نوازشریف ان کے کور کمانڈرز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل 24کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ وہ آصف نواز جنجوعہ انتقال سے چند ہفتے قبل ان سے ملنے کیلئے گئے اور اس موقع پر سابق آرمی چیف سخت غصے میں آ گئے انہوں نے بتایا کہ نوازشریف میرے کور کمانڈرز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس سے اگلے روز میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی اور میں نے ان سے کہا کہ آپ فوج کے ساتھ معاملات ٹھیک کر لیں ،انہوں نے کہا کہ آپ نے سوٹ اچھا پہنا ہواہے آئیں ٹی وی چینل کے افتتاح میں چلتے ہیں،چند دنوں بعد آصف نواز جنجوعہ انتقال کر گئے ۔