بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے بارہ اضلاع میں فوج تعینات

تازہ ترین : الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کیlocal election منظوری دے دی گئی۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نپجاب کے 12 اضلاع میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوج کی 44 اور رینجرزکی 8 کمپنیاں کوئیک رسپانس کےطورپرتعینات کی جائیں گی۔

چیف الیکشن کمشنر سرداررضا محمد کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ پنجاب، سیکریٹری بلدیات، آئی جی، ڈی جی ملٹری سمیت الیکشن کمیشن کے حکام سمیت تمام 12 اضلاع کے ڈی آر اوز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا-

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے لئے 3 کروڑ 41 لاکھ 7 ہزار911 بیلٹ پیپرز جب کہ سندھ میں 1 کروڑ57 لاکھ 67 ہزار674 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

سندھ کے اضلاع میں کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ ، کراچی سینٹرل، کورنگی اورملیرکے اضلاع شامل ہیں جہاں چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے سبزرنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا جارہاہے جب کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 674 بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے۔

 پنجاب کے12 اضلاع جب کہ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ 5 دسمبر کو پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سیالکوٹ سمیت مظفرگڑھ ،لیہ ،رحیم یارخان، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ اورراجن پور شامل ہیں۔ جب کہ پنجاب میں چیرمین،وائس چیرمین کے لئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہوگا۔

Leave a Reply