ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس فریضہ ہے

راولپنڈی(تازہ ترین)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایٹمی اثاثو ں کی صلاحیت اور حفاظت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی Pakistan a nuclear state, General Raheel Sharifریاست ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس فریضہ ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر فار ایکسی لینس فار نیو کلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلانزڈویڑن لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے جدید ترین سہولتوں اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔آرمی چیف نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار جمہوری ریاست ہوتے ہوئے سینٹر فار ایکسی لینس فار نیو کلیئر سیکیورٹی جیسا ادارا بنا یا جو کہ کئی قومی اور بین الاقوامی ٹریننگ کورسز کراچکا ہے

 

Leave a Reply