تازہ ترین) چیف آف آرمی سٹاف جنرل رحیل شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کر کے چینیوں کے دل جیت لئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن ہے ملکر مخالف قوتوں کو شکست دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کیخلاف کسی بھی سازش کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل سے ہماری دوستی مزید مستحکم ہو گی۔