تازہ ترین) پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں تازہ کاروائیوں میں 2 خودکش بمبار وں سمیت 65 دہشت گرد مارے گئے ۔ شمالی وزیرستان میں کئے گئے فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر جس میں اسلحے کا ڈپو بھی شامل تھا کو سخت نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات پر جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور غرلامئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 65دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں فضائی کاروائی میں 15 شدت پسند بھی مارے گئے ۔