کراچی (تازہ ترین) ایم کیو ایم کے استعفوں کے معا ملے میں تاحال سندھ حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا۔پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے استعفوں پر مشاورت کے بعد کوئی بھی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیاہے، جس کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں پرکیا کرنا ہے چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو استعفے منظور نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردراری نے پی پی سندھ کے رہنماؤں کی بیٹھک لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اگلے ہفتے لندن یا دبئی میں متوقع ہے۔ اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں پر فی الحال کسی ردعمل سے گریز کا فیصلہ کیا گیا