امریکہ نے پاکستان کی اہمیت وافادیت کو تسلیم کر ہی لیا۔

واشنگٹن(تازہ ترین)امریکی تھنک ٹینک کے مطابق آئندہ 10 برس میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق At last America accepted the importance of Pakistanامریکی محکمہ خارجہ نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے سے متعلق تھنک ٹینک کی رپورٹ کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں آئندہ 10برس میں پاکستان کو ایٹمی ہتھیاررکھنے والا تیسرا بڑا ملک قراردیاگیاہے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 10برس میں پاکستان امریکہ اور روس کے بعد سب سےزیادہ ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ممالک میں تیسرے نمبرپرہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیوکلیئروارہیڈ کی تعداد 120 سے بڑھ کر350 پر پہنچ جائے گی۔ پاکستان کے پاس افزودہ یورنئیم کا  خاصہ ذخیرہ موجود ہے جواسےتھوڑے عرصےمیں ایٹمی ہتھیاربنانے کےقابل بناتاہے۔

Leave a Reply