تازہ ترین — فرانس میں ہونے والے حملے نے لوگوں کے دل دہلا دیئے اور لوگوں میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے پیرس میں ہونے والے حملے پر پاکستانی علماء نے فتوی دیاان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا قتل عام ہے داعش یا اس قسم کی تنظیمیں جو بھی کارروائیاں کررہی ہیں جو بھی معاملات کررہی ہیں وہ ان کی خود ساختہ سوچ کا ایک مظہر ہے اسلام کا جو بنیادی مقصد ہے وہ قطعاً اس قسم کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتاہفرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونیوالے حملوں سے متعلق پاکستان کے پچاس سے زائد علماءنے ایک مشترکہ فتویٰ جاری کردیاہے-
فتویٰ دینے والے علماءدین میں شامل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اسلام قطعاً ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا جس میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جان چلی گئی ۔ تنظیم اتحاد امت کی طرف سے علماءدین کا ایک بین الاقوامی فورم بنانے کا مطالبہ بھی کیاگیا تاکہ دہشتگرد تنظیموں بشمول طالبان اور داعش کے انتہاپسندانہ موقف کی نفی اور توڑ کیاجائے ۔
پیرس میں ہونے والا حملے کا تعلق اسلام سے نہیں ہے- اس فتوے میں فرانس کے دارالحکومت میں ہونیوالے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں حرام اور خلاف شریعت قرارپایاہے ۔ فتویٰ فتوی میں کہا گیا کہ جو کچھ پیرس کے اندر ہوا ہے اس کا سلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اسلام قطعاً ایسے حملوں کی حمایت نہیں کرتا ہے-