ایم کیو ایم کے اہم رہنما پرحملہ

Attack on MQM memberکراچی(تازہ ترین)متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے ممبر رشید گوڈیل کو نامعلوم افراد نے کراچی میں انکی گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم رہنماء رشید گوڈیل اور انکی اہلیہ کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں انکے گھر کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا جطکہ جائےوقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کےخول بھی ملےہیں۔رشید گوڈیل کو حملے کے فوری بعد لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کو 6 گولیاں سینے، جبڑے اور گردن میں لگی ہیں جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔ایم کیو ایم رہنماء پر حملے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعے پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فون کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here