پاکستانی فورسز پر حملہ۔۔۔

Attack on Pakistani forces

تازہ ترین)  پاکستان فورسز پر  افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کا حملہ جس میں   ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا اور دو زخمی ہو گئے ۔پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور افغانستان فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار افغانستان کی حدود سے پاکستانی فورسز اور چیک پوسٹوں پر حملے کیے جاچکے ہیں جس پر پاکستان نے اپنے پروسی ملک سے سخت احتجاج کیاہے ۔

Leave a Reply