تازہ ترین) افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصاو نے کہا ہے کہ ہمارے اندرونی اختلافات ختم کر کے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔افغان طالبان نے اپنے نئے امیر ملا اختر منصور کے بیان کی آڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے خلاف ہر ہتھیار اور بعض علما سو کو بھی استعمال کر رہا ہے۔ ہمارے اختلاف سے دشمن خوش ہو گا اور ہم دنیا اور آخرت میں رسوا ہو گے۔