دماغ کو صحتمند رکھنا ہے تو اس سے دور رہیں

کراچی (تازہ ترین )ہر وقت فون سے جپکے رہنے والے لوگوں کےبارے میں ایک خطرناک خبرسامنے آئی ہے ۔ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہAvoid this to keep your brain healthy موبائل کا اکثریت سے استعمال کرنے والے لوگوں کی دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ اکثر غائب د ماغی کے شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بار بار موبائل فون کو دیکھنے والے اور ہمہ وقت اس پر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس وزٹ کرنے والوں میں عدم توجہی اور بھولنے کی بیماری عام پائی جاتی ہے۔ یہ لوگ بات کرنے کے دوران اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے تھے، گھر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جاتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ وہاں کیا کرنے گئے تھے اور اسی طرح اہم کاموں اور میٹنگز وغیرہ کے بارے میں بھی بھول کر بڑا نقصان کروابیٹھتے ہیں۔ جریدے جریدے کمپوٹر ان ہیومن بیہویر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ لوگ جاگتے میں خواب دیکھنے کی عادت میں بھی مبتلائ ہوتے ہیں اور بعض اوقات گھنٹوں تصورات کی دنیا میں بھٹکتے رہتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت برباد کرتے رہتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here