ایان علی جامعہ کراچی میں لیکچر دینے لگیں

تازہ ترین) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی ماڈل ایان علی  گزشتہ روز جامعہ کراچی میں بطورمہمان خصوصی مدعو تھیں۔ ایان علی نے Ayaan ali in islamic university karachiطلباء کے ساتھ سیلفیاں لیں اور لیکچر بھی دیا۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے بارے میں اپنے نظریات افواہوں کی بنیاد پر تشکیل نہیں دینے چاہیئں ، بلکہ حقائق کی تحقیق کرکے خود اپنے وژن کے مطابق آگے بڑھنا چاہیئے ۔

مشہور ماڈل جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایک پراڈکٹ کی لا نچنگ تقریب میں مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس پراڈکٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لیئے وقف کیا جائے گا۔

Leave a Reply