اسلام آباد(تازہ ترین) متحدہ قومی مومنٹ کے24 اراکین قومی اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کروانے پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کے اراکین احتجاجاً آج قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والےخود استعفے دیں گے تو تصدیق کے بعد قبول کرلے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اراکینِ اسمبلی خود استعفے لے کرآئے تو پہلے تصدیق کی جائے گی کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفے دے رہے ہیں،تصدیق کے بعد استعفے قبول کرلیے جائیں گے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نہ پہلے کبھی قانون توڑا ہے نہ اب توڑیں گے۔
متحدہ قومی مومنٹ کے “منزل نہیں قائد”کا نعرہ لگانے والے اراکین پارلیمانی سیاست سے استعفیٰ دینے کو تیار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی سے بھی استعفے دیں گے۔