تازہ ترین :کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی پر 21 اگست بروز جمعہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ فردِ جرم عائد کرنے کے لیئے باقاعدہ 3 نکاتی چارج شیٹ بھی تیا ر کی جا چکی ہے ۔ چارج شیٹ میں ماڈل ایان کو 506،800 امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر دبئی سمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ مقدمہ کے 2 مفرور ملزمان محمد اویس اور ممتاز حسین کو کسٹم ٹیم نے اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ جب کہ دونوں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔