روسی ایئر فورس کے لئے جھٹکا

Bad news for Russian Air Forceروس(تازہ ترین) ایئر شو میں روسی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔یہ حادثہ اتوار کو دارالحکومت ماسکو سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ریزان کے علاقے میں ہوا۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ہائیڈرولکس نظام میں خرابی حادثے کی وجہ بنی۔ حادثے میں جہاز کا ایک پائلٹ ہلاک جبکہ ايئر شو دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائی محفوظ رہے۔ دو افراد کے لیے مختص یہ گن شپ ہیلی کاپٹر تھا جو دیگر تین ہیلی کاپٹروں کے ساتھ فضا میں فائرنگ کرتے ہوئے کرتب دکھا رہا تھا۔ اچانک ہیلی کاپٹر نے گول گول گھومنا شروع کر دیا اور زمین پر آنے سے پہلے ہی اُس میں آگ لگ گئی۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران روسی فضائیہ کے چھ جہاز گر کر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اس کے  نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر آنے تک ہیلی کاپٹروں کی پرواز روک سی گئی ہے۔

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here