تازہ ترین) ملک بھر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیئے حکومت پنجاب نے کلعدم تنظیموں کی فنڈنگ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم بینچ این جی اوز کے کاموں کے حوالے سے جاری کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں پنجاب حکومت کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا کہ کلعدم تنظیموں کے فنڈز حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اس سے قبل کچھ تنظیموں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیئے گئے ہیں بلکہ ان کے اراکین کو گرفتار کرکے ان سے تحقیقات بھی جا ری ہیں۔