بکری کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی

اسلام آباد(تازہ ترین)بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کے لیے جینا دو بھر ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق  مہاراشٹر میںBan on selling goat meat گائے اور بیل کے بعد بکروں کے گوشت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ممبئی کی عدالت میں مہاراشٹر اینیمل پریزرویشن ایکٹ کے خلاف سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا ایکٹ میں صرف گائے اور بیل پر ہی پابندی کیوں ہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مہاراشٹر میں بکروں کے گوشت پر بھی پابندی لگا دی ہے جو ہفتے میں چار روز برقرار رہے گی۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ بی جے پی کی انتہا پسند سرکار نے مذہبی پابندیاں عائد کر کے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے بھی جینا محال کر دیا۔

Leave a Reply