تازہ ترین) گزشتہ کچھ عرصے سے بنگلہ دیش لکھاریوں، ادیبوں اور شعراء کے لیئے خطرناک ملک قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ پچھلے 6 ماہ کے دوران 4 بلاگرز کا قتل ہے ۔ گزشتہ روز مزید 6 ادیبوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔ ادیبوں کا کہنا تھا، منگل کے روز انھوں نے ایک فیس بک پیج دیکھا جس پر ان کی تصاویر آویزاں تھیں اور نیچے لکھا تھا:
“ان میں سے 3 اسلام کے خلاف لکھتے ہیں جب کہ 3 بلاگرز کے منتظمین میں سے ہیں۔ یہ سب اسلام کے دشمن ہیں۔ ہم سے جو بھی بن پڑے ہمیں کرنا ہو گا۔”
پولیس نے اس واقعے پر تحقیقات کا آغا ز کر دیا ہے ۔ پولیس کامزید کہنا تھا ہم نے ان 6 افراد کے گھروں اور دفاتر کے گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔
تاہم القائدہ کی بنگلہ دیش برانچ نے بلاگر کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔