تازہ ترین) مشرفی مرتضی جو کہ بنگلا دیش کے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں آجکل فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی تیاری میں مصروف تھے اور اسکے لئے انہیں آج صبح ڈھاکہ سے کھیلنے کے لئے روانہ ہونا تھا کہ رات گئے انہیں اچانک تیز بخار ہوا جس پر ان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا وہاں پہ ان میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان کے بیٹے ساحل بھی کئی روز ڈینگی بخار میں مبتلا رہے ہیں اور اب ان کے بیمار ہونے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی بھی لٹک چکی ہے۔
2014 میں کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد مشرفی مرتضی نے اب تک ٹیم کو 19 میں سے 15 میچز میں کامیابی دلا چکے ہیں جبکہ 4 میچز میں ناکامی کا شکار ہوئے ہیں۔