تازہ ترین) امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی خاتونِ اول نے اپنے اثاثوں کی تازہ ترین مالی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ جس کے مطابق صدر باراک اوباما اور انکی اہلیہ مشیل اوباما کے پاس کُل 1،001 ڈالر یعنی تقریبا 1 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی کم رقم ہے ۔ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ انھوں نے تقریبا 2 سے 4 لاکھ روپے کی رقم اپنی بیٹیوں ساشااور مالیا کی کالج کی تعلیم کے لیئے مختص کی ہے ۔ جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ خالی ہو چکا ہے ۔
اگرچہ صدر اوباما ٹریژری بلز کی مد میں تقریبا 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری رکھتے ہیں۔ لیکن انکا کہنا ہے کہ وہ ٹریژری بلزکی صورت میں موجود اثاثوں کو اپنی بیٹیوں کے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کی زندگی کے لیئے بچا کر رکھنا چاہتے ہیں۔