باراک اوباما بن بلائے مہمان بن گئے

 


Barak Obama becomes a surprised guest

کیلیفورنیا (تازہ ترین)  امریکی صدر باراک اوباما ایک شادی میں بن بلائے مہمان بن گئے۔ ذرائع  کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما     گولف  کھیلتے کھیلتے شادی میں جا پہنچے۔اور مہمانوں کے کے ساتھ گھل مل گئے جب کہ مہمان اس بن بلائے اہم مہمان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی صدر باراک اوباما کو کھانے اورتقریبات میں شرکت کا تو شوق ہے لیکن اتنا شوق کہ بن بلائی شادی میں پہنچ گئے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورینا کے ٹوری پئنس گولف کورس میں برائن اور اسٹیفینی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اس دوران ہی  امریکی صدر باراک اوباما بھی یہاں گولف کھیلنے پہنچ گئے۔اسی دوران پتا چلاکہ صدر یہاں پہنچنے والے ہیں لیکن اس اعلان نے سب ہی کو حیران کردیا اور تقریب کچھ دیر کے لیے مؤخر کردی گئی جس کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر تقریب میں پہنچ گئے۔وہاں پہ موجود فوٹوگرافر کے لئے یہ اچھا موقع تھا ان لمحات کو قید کرنے کا ۔ نئے جوڑے کے ساتھ تصاویر بنائی گئی اوردْلہا اور دْلہن کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور ان کی شادی کے یہ لمحات یاد گار بن گئےاور   امریکی صدر انتہائی مہربان اور رحم دل انسان ہیں اور ان کے ساتھ گزرے یہ لمحے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here