تازہ ترین) بیٹ مین کے روپ میں بیمار بچوں کی عیادت کرنے والےا امریکی شہری لیونارڈروبنسن کار حارثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق روبنسن کی گاڑی کو ورجینیا سے واپسی پر میری لینڈ میں حادثہ پیش آیا۔ میری لینڈ میں بیٹ مین کے نام سے مشہور لیونارڈروبنسن کی زندگی کا مقصد ہی بیمار بچو ں میں خوشیاں بانٹنا تھا۔ مختلف ہسپتالوں کے چکر لگانا ، بچوں میں تحائف تقسیم کرنا، ان کے ہاتھوں پر پینٹنگ بنانا، انھیں گود میں اٹھانا، ہاتھ ملانا، ہنسنا ،مسکرانا، یہی تھا روبنسن کی زندگی کا اصل مقصد۔
روبنسن” روٹ 29 بیٹ مین ” لے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انھوں نے مسلسل 14 برس ہسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی تیمارداری کی۔