آن لائن خریداری سوچ سمجھ کر کریں

لندن(تازہ ترین)آن لائن شوپنگ آج کل فیشن بن چکا ہے کیوں کہ یہ آپکا بہت سارا وقت بچاتی ہے ،لیکن کبھی کبھی یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ایسا ہی Be aware while doing online shoppingکچھ ہوا برطانیہ میں ایک لڑکی کے ساتھ جس نے آن لائن اشتہار دیکھ کر وزن کم کرنے کے لیے سبز چائے کا آرڈر دے دیا اور جب اسے استعمال کیا تو چائے نہ وزن کم کرنے کی بجائے لڑکی کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس مضر صحت چائے سے متاثرہ 16 سالہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے اس سبز چائے کا اشتہار آن لائن پر دیکھا اور وزن کم کرنے کے لیے اسے منگواکر پینا شروع کردیا اور 3 ماہ تک 3 کپ چائے روزانہ پینے سے اس کے وزن میں تو بہت کم فرق پڑا لیکن صحت کےمسائل شروع ہوگئے جس میں پیلیا کی بیماری بھی شامل تھی۔ لڑکی کے مطابق کچھ دنوں بعد اس کے جوڑوں شدید درد شروع ہوگیا جس نے اسے بیمار کردیا اور خرابی صحت کی بنا پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال میں لڑکی کے ٹیسٹ لیے جانے پر انکشاف ہوا کہ سبز چائے پینے سے اس کا جگر بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے وہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی جوسبز چائے استعمال کر رہی تھی اس میں موجود اجزا چینی زبان میں لکھے گئے تھے اور خاتون اس سے لا علم تھی کہ اس چائے میں کیا کچھ شامل ہے جب کہ ڈاکٹرز نے اسے فوری طور چائے پینے سے منع کردیا اور ساتھ ہی اس کا این ایسٹی لیسٹین کا علاج شروع کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سبزچائے بند کرنے کے بعد خاتون کے ہیپاٹائـٹس کے مرض میں تیزی سے کمی آئی اور کچھ عرصے بعد اس کا جگر نارمل انداز میں کام کرنے لگا۔

Leave a Reply