،،،،بالوں اور سکن کا رکھیں خیال نیچرل چیزوں کے ساتھ

   تازہ ترین – ایلوایرا جو کے خوبصورت سبز رنگ کا ہوتا ہے- جس کو اگر سکن پر لگایا جائے تو اس سے سکن alovera benefitsگلو کرنے لگتی ہے-  بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتی ہے-بالوں لمبا اور مظبوط بناتا ہے-

ایلویرا کو گھیکوار بھی کہتے ہے۔ نرسریوں کے علاوہ لوگ اسے گھر میں بھی لگا لیتے ہیں۔ گھر میں ایلوویرا کو لگانا مشکل کام نہیں ہوتا ہے۔ اس پودے کی جڑ جب گملے میں لگائی جاتی ہے تو اس کی جلد اور اچھی نشونما کے لیے ناریل کا پودا ڈالا جائے تو جلدی پودا بڑھتا ہے- ایلویرا کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اگر اس  میں گلاب کا عرق ڈالا جائے تو اس کا ذائقہ میٹھا ہو جاتاہے-

کوار گندل، ایلویرا  کا پودا کسی خاص آب و ہوا یا موسم کا پابند نہیں سےکہیں بھی اگا یا جا سکتا ہے۔  اس کے پودے عام گھروں کے گملوں میں بھی لگا ئے جا سکتے ہیں۔

اس پودے کے اجزاءجسم کے اوپر بھی لگائےجاتے ہیں اور اندرونی طور پر بھی بطوردوااستعمال ہوتے ہیںیلوا کا تیل چونکہ جراثیم اور پھپھوند کا قلع قمع کر تا ہے اسلئے اسے کیل مہاسوں ، خارش،دنبل ، ایگزیما ،داد،قراع (Candidacies) اور دیگر جلدی امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے جیل کو مسوڑوں کی خرابی دور کر نے کیلئےماؤتھ واش کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

ایلوویرا کے استعمال کے بہت سے فوائد ہیں۔ اسکو جلدی اور جسمانی دونوں بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا کا اچھا اور موٹا پتہ لے کر اسکا پیلا حصہ کاٹ کر اسکا سبز حصہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ پیلا حصہ کھایا نہیں جاتا ہے۔ ہلدی اور ایلوویرا کے پتے سے ورم اور چوٹ ختم ہوجاتی ہے-

سر میں سے خشکی ختم کرنے اور بالوں کی موٹائی کے لیے  ایلویرا کا جیل،پیاز کا عرق، لیموں کا عرق ملا کر رات کو سونے سے پہلے سر میں لگائےاور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے سر دھو لیں اور 3یا4گھنٹے بعد شیمپو استعمال کریں-

Leave a Reply