تازہ ترین— اسپغول نام جس کو چھلکا بھی کہتے ہیں- آپ کے کچن میں پڑی ہوتی ہے- جس کے بارے میں لوگ کی معلومات بہت کم ہے – اس لیے اس کے بارے میں معلومات ہونا بہت ضروری ہے- اسپغول کھانا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے-
اسپغول کو کھانا اپنی ڈیلی کی روٹین بنا لیں اس سے جو آپ کو فاءدے حاصل ہوں گے یہ آپ کو کھانے کے بعد ہے اس کے صحت پر اثرات بہت ہی اچھے ہوں گے- یہ آُ کے کچن میں پڑی ہوتی ہے لیکن اس کا ستعمال لوگ نہیں کرتے اس لیے اس کو کھانا صحت کےلیے بہت فائدے مند ہے-
اسپغول کا یہ نام فارسی کے دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ ایک لفظ ’’اسپ‘‘ یعنی گھوڑا اور دوسرا ’’غول‘‘ یعنی کان۔ گویا گھوڑے کا کان یعنی اس دوا کی شکل گھوڑے کے کان سے ملتی ہے۔ فارسی کا یہ نام اس قدر مشہور ہوا کہ برصغیر میں بھی سب اسے اسپغول کے نام سے پکارنے لگے۔
اسپغول کا استعمال عام طور پر معدے کو فٹ فاٹ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سینے میں جلن، تیزابیت، کھٹی ڈکاریں، قبض وغیرہ جیسی صورتحال میں اسپغول کی بھوسی بہت کار آمد مانی جاتی ہے۔ اس کو سادے پانی، شربت، دودھ کے ساتھ حل کرکے پیا جاسکتا ہے- قبض کی صورت میں نیم گرم دودھ کے ساتھ لینا فائدہ مند ہے۔
لیکن احتیاط کے بھوسی کو کبھی پھانکیں نہیں۔ بلکہ ہمیشہ مشروب میں حل کرکے استعمال کریں۔
آدھے گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کاچمچہ اسپغول کی بھوسی شامل کرکے پندرہ منٹ تک رکھہ دیں- جب پھول جائے تو باآسانی پیاجاسکتاہے- یہ گاڑھارورہوگامگرفائدہ مند ۔ اس کے دس منٹ بعد آدھاگلاس سادہ نیم گرم پانی پی لیں ۔ یہ عمل رات کوسونے سے قبل کیاجائے۔ قبض کشا ہے معدے کی تیزابیت کم کرنے میں بہت مدد دے گا-
اسپغول کو عام طور پر پیچش کے امراض میں زیادہ استعمال کروایا جاتا ہے اور یہ پیچش بیکٹیریا سے ہوں یا وائرس دونوں میں اس کا استعمال واجب قرار دیا گیا ہے۔
رات کو 2 چمچ اسپغول ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح تھوڑی سی چینی ملا کر کھائیں اس معدہ کی حدت یعنی گرمی کم ہوجاتی ہے۔ اسپغول مزاج میں سر دوتر ہوتا ہے اس لیے اس کا لعاب بخار وغیرہ کی گرمی اور پیاس کودور کرنے میں بہت موثر سمجھاجاتاہےاسپغول کے لعاب کے غرارے یاکلی کرنا منہ کے جوش اورمنہ کے چھالوں وغیرہ کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔۔