،،،کلونجی کےبے شمار فوائد

تازہ ترین— نبی اکرم ؐ کاارشاد ہے ’’کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کیلئے شفاnigella seeds ہے۔‘‘

 کلونجی کے بیجوں کی شفائی تاثیر سات سال تک قائم رہتی ہے۔اصل کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے نشان نمایاں ہوں گے اس کی یہی پہچان ہے ۔ کلونجی کے بیج خوشبو دار اور ذائقے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔

اچار اور چٹنی میں سیاہ بیج کلونجی ہی کے ہوتے ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ یہ بہت جلد اثر کرنے والے ہوتے ہیں – یہ ایک خودرو پودا ہے جو تقریبا 35 سے 40 سنیٹی میٹر تک ہوتا ہے، ایک طرح کی گھاس سے مشابہت رکھتا ہے اسکا پھول زردی مائل ہوتا ہے، اور اسکے بیچوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے ہمارے یہاں یہ اچار اور چٹنی میں استعمال ہوتا ہے-

کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایمیون سسٹم  کی کارکردگی میں بہتری پیدا ہوجاتی ہے-

کلونجی کو سر کے کے ساتھ ملا کرکھانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔ سردیوں کے موسم میں جب تھوڑی سی سردی لگنے سے زکام ہونے لگتا ہے تو ایسی صورت میں کلونجی کو بھون کر باریک پیس لیں اور کپڑے کی پوٹلی بنا کر بار بار سونگھیں اس سے زکام دور ہو جاتا ہے۔

قبض کے خاتمے کیلئے دس قطرے کلونجی کے تیل، ایک چائے کا چمچ کسٹر آئل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ملا کے پئیں۔

سر کے درد سے نجات کیلئے جس وقت درد ہو رہا ہو کلونجی کے تیل سے پیشانی اور کان کے اطراف مساج کریں۔ اگر آپ پھر بھی بہتر محسوس نہ کریں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل دن میں دو بار لیں۔

کلونجی کا استعمال آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے- اس کا استعمال آپ کو ہر طرح کی بیماری سے دور رکھے گا- اگر اس کوآپ نہار منہ سادے پانی کے ساتھ کھا لیں گے تو اس سے وزن میں بھی کمی آئے گی-

کلونجی کو فرائی کی ہوئی سبزیوں میں ڈال کر کھائے تو یہ بھی فائدہ مند رہے گا-

Leave a Reply