چہرے پر تین لگانا انتہائی فائدہ مند ہے۔یہ با ت چکنی جلد والے افراد کو عجیب لگے گی کیونکہ ان کی جلد پہلے ہی تیل کی وجہ سے چکنی ہوتی ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ تیل کا کیسے استعمال کرنا جلد کے لیے فائدہ مند ہے؟اسکے لیے اینٹی بیکٹیریل تیل جیسے کے ارنڈی ، انگور یا ہیزلنٹ تیل میں ماسچرائزنگ تیل جیسے کے ایوکیڈو اور سورج مکھی کے تیل میں ملا کر استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔دونوں تیلوں کو ملاتے وقت خیال رکھیں کے اینٹی بیکٹیریل تیل کی مقدار 10 سے 30فیصد اور ماسچرائزنگ تیل کی مقدار 70 سے 90 فیصد رکھیں۔کیونکہ اینٹی بیکٹیریل تیل کی زیادہ مقدار جلد کو خشک کر سکتی ہے۔اس کا استعمال جلد میں تیل کی مقدار کو برابر کرکے جلد کو صاف کرتا ہے اور غلاظت سے پاک کرتا ہے۔