زیتون کا تیل بے شمار فائدوں سے بھر پور

تازہ ترین) زیتون کے تیل میں ہزاروں فائدے پوشیدہ ہیں – جس کو کھانے سے آپ کی صحت بہت اچھی ہو گیolive oil اور آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا- زیتون کا تیل جِلد کیلئے قدرتی علاج ہے، جس سے جِلد صحت مند اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ آزما کر دیکھ لیں، زیتون کا تیل آرائش کیلئے بہترین ہے۔

 زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے مگر یہ اسی صورت میں مفید ہے جب آپ اس کے صحیح استعمال سے آگاہ ہوں۔ ہمارے ہاں زیتون کے تیل کے شوقین لوگ عام طور پر یہ غلطی کر رہے ہیں کہ اس میں چیزیں بلند درجہ حرارت پر پکانا اورحتیٰ کہ فرائی بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں جو کہ بالکل سخت مضر صحت کام ہے۔ زیتون کے تیل کو سلاد اور دیگر کھانے کی اشیاءپر چھڑکا جا سکتا ہے اور اگر اسے پکانے کیلئے استعمال کرنا ہو تو نہایت کم درجہ حرارت پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس تیل کو کبھی بھی زیادہ درجہ حرارت پر گرم نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے اس میں انتہائی نقصان دہ مرکبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ زیتون کے تیل کو زیادہ گرم کرنا بھی مناسب نہیں۔اس کا ایک فائدہ ہماری جِلد کو تو دوسرا فائدہ ہمارے بالوں کو پہنچاتا ہے۔ زیتون کا تیل بالوں میں پابندی سے لگانے سے بال چمکدار، ملائم اور خوبصورت ہوجاتے ہیں۔

بالوں کے علاوہ زیتون کا تیل جِلد کیلئے بھی مفید ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک جِلد والی خواتین کیلئے پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ زیتون کا تیل لے کر چہرے کا مساج کریں۔ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کیا جانے والا مساج جِلد کو آرام پہنچاتا ہے اور جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔ زیتون کا تیل سلاد پر ڈال کر کھیا جا سکتا ہے- کیوکہ ا سکو زیادہ گرم کرنا اچھا نہیں ہے-

Leave a Reply