،،انار جنت کا پھل،، بے شمار فائدے

تازہ ترین)انارکے دانوں میں جنت کے پھل کا ایک دانہ شامل ہے اس لیے انار کو پورا کھانا چاہیے- انار میںpomegranate بےشمار فائدے پائے جاتے ہیں-جراثیم کش، ورم کش اور بڑھتی ہوئی عمر کے آثار کم کرنے والے اثرات کا حامل بھی ہے جن سے حسن سے متعلق بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں-

انار کا درخت تقریباً پانچ سے سات میٹر لمبا ہوتا ہے جس پر سرخ رنگ کے خوشنما پھول لگتے ہیں جو بعد میں ایک لذیذ اور خوبصورت پھل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ انار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے

 اس میں خمیات، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، تانبہ، لوہا، سلفر، فاسفورس، مختلف وٹامنز اور خصوصاً وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتاہے۔ ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش ، یعنی کھٹا میٹھا۔

 حالیہ برسوں میں انار کو انتہائی طاقتور اعلیٰ غذا کے طور پر پیش کیا گیا ہے، وٹامن سی اور وٹامن ای کے علاوہ انار آپ کی روز مرہ فولک ایسڈ کی ضروریات کو چالیس فیصد سے زائد حد تک پورا کرتا ہے

 اور اس کے ساتھ ساتھ یہ انار جہاں دھوپ کے مضر اثرات کے خلاف آپ کی جلد کا محافظ ہے وہیں اس کا کردار سورج کی روشنی سے جلد پر پڑنی والی جھریوں اور بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات دور کرنے میں کسی تعارف کا محتاج نہیں انار کے استعمال سے جلد پر نمودار ہونے وہی جھریاں اور نشانات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ بھی ہے

انار سے جلد میں پائے جانے والے مادے کو لیجن اور ایلاسٹین کو فروغ ملتا ہے جو جلد کو نرم اور ہموار رکھنے میں مدد دیتے ہیں اوان سے جلد ڈھیلی نہیں ہوتی- انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔

 اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگو بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لئے اکسیر ہے، جن کے خون کے سرخ ذرات کم ہوگئے ہوں اور شدید کمزوری بھی لاحق ہو۔ جگر میں صفراءکی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض جگر کے لئے انار کا استعمال مفید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here