سردیوں میں ڈرائی فروٹ کا استعمال رکھے توانا

تازہ ترین–   موسم سرما کے آتے ہی ڈرائی فروٹ کا استعمال بڑھ جاتا ہے –اگر آپ ان کی افادیت سے آگاہ ہوwalnuts جائے تو اس کو اپنی روٹین میں شانل کر لیں گے ہاں جی ایسے ہی ایک پسندیدہ ڈرائی فروٹ جس کو اخروٹ کے نام سے جانا جاتا ہے اور لوگ اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں-

اخروٹ کی شکل انسانی دماغ کی جیسی ہوتی ہے براون کلر کا ہوتا ہے- اور اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی ون، بی ٹو اور بی تھری بھی شامل ہے-  اخروٹ کھانے سے رف جلدی خشکی بلکہ جھریوں کے خاتمے کا بھی موجب ہے۔

 زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہمارے ہاں روایتی طور پر اخروٹ کے تیل سے پیٹ میں درد (مروڑ)، باسور (Hemorrhoid)، دست اور انتڑیوں کی سختی کو نرم کرنے جیسی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے-

اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔

نیا بھر میں اخروٹ کی پچاس سے زائد اقسام موجود ہیں۔اخروٹ ہمارے دماغ سے ملتا جلتا خشک میوہ ہے 2010کے ایک سروے کے مطابق چین دنیا میں سب سے زیادہ اخروٹ پیدا کرنے والا ملک ہے اس وقت پوری دنیا میں 2.55ملین میٹرک ٹن اخروٹ کی پیداوار ہو رہی ہے-

داغ دھبوں کی صورت میں اخروٹ کو پیس کر پانی میں ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کا لیپ داغ پر کریں اس طرح کرنے سے داغ مدہم ہو جاتے ہیں -اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے جن کا کولیسٹرول ٹھیک نہ رہتا ہو ہو وہ ضرور اخروت کا استعمال کریں۔

بالوں کے لئے بھی اخروٹ کا استعمال مفید رہتا ہے اگر آپ کے بالوں میں خشکی اور ڈینڈرف ہو تو اخروٹ کے تیل کا روزانہ استعمال کریں۔اس میں موجود پروٹین آپ کے بالوں کے لئے مفید ہے۔ اخروٹ کا مزاج گرم دوسرے درجے میں اور خشک تیسرے درجے میں ہو تا ہے-

خروٹ کے سبز چھلکے سے خضا ب بھی بنا یا جا تاہے جو با لو ں کو نہ صرف کا لا کر تاہے بلکہ چمکدار بھی بنا تا ہے ۔ ایک کلو پو ست اخروٹ میں آٹھ کلو دودھ ملا کر ابالیں،پھر اسی کا دہی جما دیں ۔ صبح بلو کر گھی حاصل کریں اور اسے شیشی میں محفوظ کر لیں۔ حسب ضرورت بالو ں پر لگا ئیں ، بال سیا ہ ہو جائیں گے یہ خضا ب بالکل بے ضرر ہو تا ہے – جسم کے اندرونی ورمو ں میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے ۔

Leave a Reply