9سالہ بچی کا دہشت گردی کے خلاف اہم قدم

نائجیریا ( تازہ ترین )عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور انتہا پسندی نے جہاں ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، وہیں معصوم بچے بھی اسBig step of 9 years old girl against terrorism کا شکار ہوئے ہیں۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 9سالہ اسپلینڈر جوئے نے اپنے ملک میں بسنے والے دہشتگردی سے متاثرہ بچوں پر ایک کتاب لکھ ڈالی ہے۔ جو نے یہ کتاب اس وقت لکھی  جب وہ  اس ملک کے شمال میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے لئے ایک کیمپ کے دورےکے دوران متاثرہ بچوں سے ملی تب  اس نے اس کے  بارے میں ایک کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا.’بچوں پر دہشتگردی کے اثرات‘ کے عنوان پر مبنی اس کتاب میں نائجیریا میں دہشتگردی کے حوالے سے بے گھر بچوں کی حالت زار دنیا کے سامنے رکھی گئی ہے، جبکہ اس کا مقصد عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

Leave a Reply