چین کی بڑی کامیابی

big success of chinaیجنگ(تازہ ترین) چین نے دبئی میں ہونے والے ایئرشو میں اپنا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف سی 31فیلکن سٹیلتھ ’’شن ینگ‘‘ نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس طیارے کا ریڈار پرسراغ لگانا تقریباً ناممکن ہے۔ لیکن امریکہ کو چین کی یہ بڑی کامیابی ہضم نہیں ہوئی۔ اس نے چین پر الزام عائد کر دیا ہے کہ اس نے ایف سی 31فیلکن طیارے کی تیاری میں امریکی ایف 35کی نقل کی ہے، امریکہ کی اس حرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران چین سے یہ طیارہ خریدنے کے لیے اپنے آرڈر بک کروانے پر غور کر رہے ہیں۔طیارہ بنانے والی کمپنی شن ینگ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ کے ایف 35کو مارگرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے صدر لین ژومنگ کا کہنا تھا کہ جب یہ طیارہ آسمان میں بلند ہوتا ہے تو یہ حتمی طور پر ایف 35کو مار گرائے گا۔ چین اس لڑاکا جہاز کی باقاعدہ تیاری 2022ء میں شروع کر دے گا۔

Leave a Reply