جعلی پولیس افسر ،جعلی ووٹ کے بعد اب کیا جعلی نکلا؟

punjab local body, local body electionsلاہور(تازہ ترین )جعلی پولیس افسراور جعلی ووٹ کے بعد جعلی پریذائیڈنگ افسر بھی سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران جعلی پولیس افسراور جعلی ووٹ ڈالنے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں جن کے مطابق لاہور کی یونین کونسل 148 کے وارڈ نمبر4سے ایک جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کو گرفتارکیا گیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ غازی آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شہر خیر پور وارڈنمبر 16 میں پی پی امیدوار خودہی پریذائیڈنگ افسر بن گیا۔نامعلوم پریذائیڈنگ افسر کو پولنگ سٹیشن کا کچھ بھی پتہ نہ تھا ،میڈیا نے سوالات کرنا شروع کیئے تو جیالے نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ یہاں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔جبکہ اصلی پریذائیڈنگ افسر کو کچھ معلوم ہی نہیں ہوسکا۔

Leave a Reply