پاکستان کے مشہور گلوکار بلال سعید تیزڈرایئونگ کرنے پر گرفتار

کامونکی(تازہ ترین) خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار کو سپیڈ چیک پو ائنٹ پر نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پر پولیسbilal saeed نے روکنے کی کو شش کی گئی ، گلو کا ر بلال سعید کا پولیس نے تعاقب کیااور سٹی گاڑی میں پکڑ ا تو بلال سعید پولیس کی پولیس سے بحث کرنے لگ پڑا ، جسے پکڑ کر تھا نہ سٹی میں بند کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق  بتایا گیا ہے کہ مو ٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ سادھو کی کے مقام پر سپیڈ چیک لگایا ہوا تھا تو معروف گلو کا ر بلال سعید اپنی کا ر میں انتہا ئی تیز رفتاری کے ساتھ مو قع سے گذر ا تو مو ٹر وے پولیس اہلکا روں نے روکنے کی کو شش تو مذکو رہ گلو کار رکے بغیر گذر گیا جس پر اس کا پیچھا کیا گیا صدر پولیس کے کے تعاون سے سبزی منڈی کامونکی کے سامنے مو ٹر وے پولیس نے اسے روک لیا تو سنگر بلال سعید نے مو ٹر وے اہلکاروں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دی اور گا لم گلوچ  بھی شروع کر دی اور اس کے ساتھ دیگر افراد نے ملکر پٹر ولنگ آفیسر عثمان با جوہ کو گریبان سے پکڑ لیا حالت کو سنگین دیکھتے ہو ئے مو ٹر وے پولیس کے دیگر اہلکا روں نے فو ری طو ر پر سٹی پولیس کے بلو ا لیا ، پولیس کے آنے کی دیر تھی کہ ملزمان نے منت سماجت شروع کردی تا ہم سٹی پولیس نے بلال سعید سمیت گا ڑی میں موجو د چا روں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور 186-506-279کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، شہر یو ں نے مو ٹر وے پولیس کی تعریف کہ ٹریفک کے قوانین سب کے لیے سب برابر ہیں لو گ ٹریفک کے قوانین کو توڑنا اپنا حق  نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ قانون سب کےلئے برابر ہے ، اس سلسلہ میں تھا نہ سٹی کے حوالات میں بند سنگر بلال سعید نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب نہ دیا-

Leave a Reply