کہی دوست تو کہی دشمن۔۔ بلاول بھٹو زرداری

مٹھی (تازہ ترین)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مٹھی میں  خطاب کرتے ہوئے ان کا کنا تھا کہ پنجابbilawal bhutto میں ایک دوسرے کے دشمن سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف دوست بن جاتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ یہ عورتوں اور اقلیتوں کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ،یہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی بار لاڑکانہ میں ہندو دوستوں کے ساتھ دیوالی منائی اس دفعہ یہاں منا رہا ہوں ،کچھ سیاستدان سندھ کے علاقوں کراچی اور عمر کوٹ میں دیوالی منانے کے لیے آئے ہیں انہیں ہم ویلکم کہتے ہیں لیکن ان کو ووٹ نہیں دیا جائےگا اس کےعلاوہ بلاول بھٹو نےتقریب سے خطاب کے دوران نعرے لگوائے اوردیوالی کا کیک بھی کاٹا ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج مٹھی کی عوام کی طرف سےسے ایک سوال کرتا ہوں کہ میاں صاحب کیا ہوا ن اعلانات اور وعدوں کا جو آپ نے کیے تھے ؟کچھ تو پیچھے چھوڑدیتے؟۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف میاں صاحب آئے اور دوسری طرف راون ، میاں صاحب تھر کے لوگ آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اس راون کو بھی آپ اپنے ساتھ لے جائیں ۔لیکن ہمیں معلوم ہے آپ نہیں لے جا سکتے ،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ اچھا کام بھی پیپلز پارٹی تھر کے لوگوں کی معاونت سے کرے گی اور اس کو پیپلز پارٹی ہی سر انجام دے گی اور ایک بار پھر سے دیوالی منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو میاں صاحب ان کے راون ہیں،دوسری طرف بلے والے ہیں جو تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں یہ سب یہاں محض دیدار کرنے کے لیے آتے ہیں ۔ پنجاب میں ایک دوسرے کے دشمن سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف دوست ہیں-

Leave a Reply