بیماریوں کا بہترین دوست کون؟

Birds are main source of bacterial infection.اسلام آباد(تازہ ترین)سنٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونیشن کہ مطابق  بیکٹیریا سے ہونے والی بیماریوں کی اہم وجہ پرندے ہیں۔ جبکہ پولٹری کے ساتھ جسمانی تعلق کو بیماری کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔  ماہرین کے مطابق  سالمونیلا بیکٹیریا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد وہ ہے جنہوں نے گھروں میں جانور اور پرندے پال رکھے ہیں اور وہ ان کو گلے لگانے اور ان کے بوسے لینے سے بھی باز نہیں آتے۔ ۔ اوکلاہوماڈیپارٹمنٹ آف دیگر کلچر کے ڈاکٹر راڈیال کا کہنا ہے کہ بہت سے مریضوں نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پالتو جانوروں سے قریبی جسمانی تعلق رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے جانوروں اور پرندوں سے مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے، اور خصوصا مرغیوں اور دیگر پولٹری پرندوں کے فضلے یا انڈوں کو چھونے کے بعد ہاتھوں کی صفائی ضرور کریں، جبکہ اپنے بچوںکو بھی پالتو جانوروں اور پولٹری کے ساتھ زیادہ قریب نہ ہونے دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here