برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا قدیم نسخہ دریافت

تازہ ترین۔برمنگھم)برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں ممکنہ طور پر قرآن پاک کاقدیم ترین نسخہ ملاہے۔یونیورسٹی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ)Quran in Univresty انکشاف ہوا ہے کہ نسخہ کم ازکم 1370سال پرانا ہے جو یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباًگزشتہ سو سال سے پڑا ہوا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریڈیوکاربن ایکسلیریٹریونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نسخہ بھیڑیا بکری کی کھال پر تحریر کیا گیا ہے۔ یہ568اور645کے درمیان کا نسخہ ہے۔قرآن مجید کا یہ نسخہ خط حجازی میں ہے جس طرح عربی رسم الخط اس زمانے میں رائج تھا۔برمنگھم کی مقامی مسلمان آبادی نے قدیم نسخے کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نسخے کی نمائش کی جائے گی

Leave a Reply