مادر ملت کا جنم دن ، ہر سال کی طرح اس سال بھی عقیدت سے منایاگیا

تازہ ترین) حُب الوطنی ، اصول پرستی، دیانتداری  اور عزم و ہمت یہ ساری خوبیاں اُس عظیم ہستی کی طرف اشارہ کرتی ہیں جسے ہم فاطمہ جناح کے نام سےBirth of Fatima Jinnah جانتے ہیں۔ فاطمہ جناح 30 جولائی سنہ 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ برطانوی راج سےآزادی  حاصل  کرنے سے لے کر قیام پاکستان تک آپ نے اپنے بھائی محمد علی جناح کا ہر ممکن ساتھ دیا۔  تاہم قائد اعظم کی وفات کے بعدمحترمہ فاطمہ جناح   سیاست میں پہلے کی طرح نظر نہ آئیں  لیکن پھر 1965ءمیں آپ نے ایوب خان کے خلاف صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔  بدقسمتی سے آپ الیکشن ہار گئیں اور ایک بار پھر سے میدان سیاست سے گوشہ نشینی اختیار کر لی لیکن فلاحی اور سماجی کاموں کی سرپرستی جاری رکھی۔

ڈینٹل سرجن ، رائٹر  اور بے باک خاتون لیڈر کو عوام نےانکی خدمات کے اعتراف میں “مادر ملت ” کا خطاب دیا۔ 9 جولائی 1967ء کو آپکی اچانک موت پوری قوم کو سوگوار کر گئی  ۔  آپ نے زندگی کے کسی بھی موڑ پر اپنے اصُولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور انتہائی نا مصائب حالات میں بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئیں ۔  مادر ملت کے اعزاز میں کئی اداروں اور عوامی جگہوں کو آپ کے نام سے منسُوب کیا گیاہے۔

آج ملک بھر میں محترمہ فاطمہ جناح کایوم پیدائش نہایت عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے ۔ محترمہ کے یوم پیدائش پر مختلف پروگراموں اور تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے  جس میں ان کی پاکستان کےلئے جدوجہد اور لازوال خدمت  پر روشنی دالی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here