بی جے پی کو بدترین شکست

نئی دہلی (تازہ ترین) بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں نتیش لالو گرینڈ الائنس (جنتا دل یونائیٹڈ)سے بد ترین شکست کے بعد حکمران جماعت بی جے پی کے bjp faces worst defeatرہنماؤں نے ایک دوسرے کےخلاف محاذ کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ایک طرف لالو پرشاد یادیو اور اتحادی جیت کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری طرف ہارنے والی بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف صف آراءہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ کوئی پارٹی سربراہ امیت شاہ کو ہار کی بنیادی وجہ سمجھتا ہے تو کوئی بالی وڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنماءشترو گھن سنہا کو۔اس کے حوالے سے شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ بہار میں لالو پرساد اور اتحادیوں کی جیت جمہوریت کی فتح ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جی پی کو ہار کے بعد اپنا محاسبہ خود کر لینا چاہئے۔ دوسری طرف نریندر مودی نے ہار کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Leave a Reply